• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائرس کنٹرول والے علاقوں سے ہیلتھ پاسپورٹ ختم کردینگے، فرانسیسی صدر

پیرس ( رضا چوہدری/نمائندہ جنگ ) فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا ہے ویکسینیشن کے بہت مثبت نتائج سامنے آئے ہیں لہذا کچھ علاقوں میں ہیلتھ پاسپورٹ ختم کرسکتے ہیں۔ مقامی کاروباری یونین کے اجلاس سے خطاب میں صدر ایمانوئل میکرون نے تصدیق کی ہے کہ کوویڈ ہیلتھ پاس نے ویکسینیشن کے حوالے سے ’’ مثبت نتائج‘‘ دیئےہیں اور اشارہ دیا ہے کہ پاس کو ملک کے ان حصوں میں ختم کیا جاسکتا ہے جہاں وائرس کنٹرول میں ہےاگر ہم کل ہیلتھ پاس کو روک سکتے ہیں تو میں زندہ رہنے والا سب سے خوش آدمی ہوں گا ۔

تازہ ترین