• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی ماہرین کی تحقیق فصلوں کی پیداوار بڑھانے میں اہم ہے‘ سیکرٹری زراعت

کوئٹہ(پ ر)صوبائی سیڈ کونسل بلوچستان کا اجلاس چیئرمین صوبائی سیڈکونسل بلوچستان سیکرٹری زراعت قمبر دشتی کی صدارت میں ہوا جس میں کونسل کے ارکان عمران خان ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ،محمداسلم نیازی پرنسپل زرعی کالج بلوچستان ،ڈاکٹر عبدالحنان ڈی جی (بی اے آر ڈی سی )بلوچستان ،جمعہ خان ترین ڈی جی زرعی تحقیق ادارہ ،عبدالباری سیڈ سرٹیفکیشن آفیسر، بشیر احمد بنگلزئی ڈائریکٹر زرعی ریسرچ سبزیات ، عصمت اللہ ڈائریکٹر زرعی ریسرچ فصلات ،محمد شریف کاکڑ اور زرعی ماہرین بلوچستان زرعی تحقیق و ترقیاتی مرکز(پی اے آر سی )ڈاکٹر محمد اعجاز، ڈاکٹر جہانگیر خان اورمنیر احمد کھیتران نے شرکت کی اجلاس میں مختلف فصلوںکی اقسام گندم(اعجاز ۔21)جو(جے ای۔21)اور دال مسور(دشت ۔21)بلوچستان زرعی تحقیقاتی و ترقیاتی مرکز (پی اے آر سی)نے متعارف کرائی ۔ڈاکٹر محمد اعجاز نے گندم ڈیورم(اعجاز۔21)کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ نئی قسم بارانی علاقوں میں کاشت کی جاسکتی ہے اور بہتر پیداوارومختلف بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھتی ہے۔موجودہ جو کی اقسام بہتر پیداوار دیتی ہے۔ ڈاکٹر جہانگیر خان نے دال مسور (دشت ۔21)کی قسم کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ قسم سخت سردی اور کم پانی و بارش کے باوجود بہت اچھی پیداوار دیتی ہے اور یہ قسم بلوچستان کے ٹھنڈے علاقوں میں دال کی پیداوار بڑھانے میں مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت قمبر دشتی نے بلوچستان کے زرعی ماہرین کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نئ اقسام صوبے میں ان فصلوں کی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گی اور کسانوں کےلئے ایک اچھی نوید ثابت ہونگی اور ان کی کاشت سے فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کی توقع ہے سیکرٹری زراعت نے گندم ڈیورم میں خاص دلچسپی لیتے ہوئے صوبائی ڈائریکٹر فصلات کو گندم کی اس قسم کےلئے پروسینگ مل لگانے کے لئے ورکنگ پیپر بنانے کی ہدایت جاری کی ۔
تازہ ترین