• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹاف کی ویکسی نیشن نہ کروانے والے تعلیمی ادارے سیل ہوں گے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر اخلاق احمد نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے کرونا وائرس سے بچاو کیلئے تمام تعلیمی اداروں کو سٹاف کی 100 فی صد ویکسینیشن مکمل کرنے کا ہدف دیا ہے بصورت دیگر ادارے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے بعد کھلنے والے تعلیمی اداروں کی کڑی سکریننگ کی جائے گی اور بغیر ویکسین سٹاف پر کالج و سکول کو سیل کردیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان اور سکول ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین