• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی و زائد المیعاد ادویات کی فروخت پر میڈیکل سٹور سیل کئے جائیں، ڈی سی

ملتان (سٹاف رپورٹر) جعلی و زائد المعیاد ادویات کی خرید و فروخت کیخلاف سخت کریک ڈاون کا فیصلہ۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت اور ڈرگ انسپکٹرز کو اس حوالے سے کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نشہ آور و ممنوعہ ادویات و انجکشن کی فروخت پر میڈکل سٹور موقع پر سیل کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میں ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ ادویات ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹورز کی سپلائی لائن کی انسپکشن کی جائے ۔
تازہ ترین