• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹاف قوانین پر سختی کیساتھ عمل درآمد کریں،وائس چانسلر خوشحال یونیورسٹی

پشاور(جنگ نیوز) وائس چانسلر خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نے کہا ہے کہ تدریسی امور کے متعلق قوانین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائیگا۔یونیورسٹی کی ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ وائس چانسلر کرک یونیورسٹی نے اس بات پر زور دیا کہ یونیورسٹی کے تمام سٹاف کو چاہیے کہ قوانین پر سختی کیساتھ عمل درآمد کریں۔وائس چانسلر ڈاکٹر جوہر علی نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی کے تدریس سے متعلق قوانین کو مزید سہل بنایا گیا ہے۔اور اب انکو قابلِ عمل بنایا گیا ہے۔ڈاکٹر جوہر علی نے اکیڈمک کونسل کے اراکین پرزور دیا کہ وہ یونیورسٹی کے تدریسی امور میں اپنی مشاورت فراہم کریں اور اس سے ملک کی چوٹی کے یونیورسٹیوں میں لاکھڑا کرینگے۔19ویں اکیڈمک کونسل نے یونیورسٹی کے ایڈوانس سٹڈی اینڈ ریسرچ بورڈ کےلئے دو ممبران نامزد کئے۔19ویں اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹر جوہر علی کے علاوہ دیگر ممبرز ڈاکٹر محمد زبیر, ڈاکٹر عبدالعزیز,پرنسپل جی پی جی سی ملقیاس خان,پرنسپل شمیم گرلز ڈگری کالج چوکارہ محترمہ صوفیہ جہاں,ڈپٹی رجسٹرار محمد رحیم,افرسیاب اور فخرالاسلام نے شرکت کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نے انیسویں اکیڈمک کونسل کے شرکاء کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آپکے تجربے سے مزید استفادہ کریگی۔
تازہ ترین