• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلربرداشتہ شخص کی خودسوزی کی کوشش ناکام

پشاور (کرائم رپورٹر )تھانہ شرقی پولیس نے پشاور پریس کلب کے سامنے گھریلو مسائل سے دلربرداشتہ شخص کی خودسوزی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گرفتار کرلیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اے ایس آئی حضرت علی کے مطابق گزشتہ روز وہ پشاور پریس کلب کے سامنے ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اس دوران ایک شخص نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی جسے بروقت قابو کرکے اس کی خودسوزی کی کوشش ناکام بنادی۔ حضرت علی کے مطابق خودسوزی کرنے والے شخص نے اپنا نام محمد حسین ولد عبد الخالق ساکن پی ٹی سی ایل کالونی بتاتے ہوئے کہا کہ اُس نے گھریلو مسائل سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام اٹھانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کردیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین