• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا خیال ہے ہمیں مکمل کہانی نہیں بتائی جا رہی: وسیم اکرم


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے پر خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا خیال ہے ہمیں مکمل کہانی نہیں بتائی جا رہی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے پر سوئنگ کے سلطان، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ یہاں ایونٹس کے لیے بہترین سیکیورٹی موجود ہے۔

سوئنگ کے سلطان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ ترین مقامات میں سے ایک ہے۔

تازہ ترین