• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس سے آبدوز تنازع پر گفتگو آئندہ ہفتے ہو گی: امریکا


امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ فرانس سے آبدوز تنازع پر بات چیت آئندہ ہفتے جنرل اسمبلی میں متوقع ہے۔

واشنگٹن سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ ہم فرانس کے مؤقف کو سمجھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ فرانس کے ساتھ تاریخی تعلقات کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے امریکا اور برطانیہ کے ساتھ ایٹمی آبدوز بنانے کا معاہدہ کر لیا تھا، جس کے بعد اس نے فرانس کے ساتھ کیا گیا 50 ارب ڈالرز کا آبدوز کا معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔

اس صورتِ حال پر فرانس نے سخت ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکا اور آسٹریلیا سے اپنے سفیر واپس بلا لیئے تھے۔

آسٹریلیا نے فرانس کے ساتھ 50 ارب آسٹریلین ڈالرز (36 ارب امریکی ڈالرز) کا آبدوز کا معاہدہ منسوخ کیا تھا۔

تازہ ترین