• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے ایک ہی کام کیا ہے اور وہ ہے انتقام، رانا ثنااللّٰہ

رہنما نون لیگ رانا ثنااللّٰہ کا کہنا  ہے کہ عمران خان نے حکومت میں آنے کے بعد صرف ایک ہی کام کیا ہے اور وہ کام انتقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ کنٹومنٹ انتخابات میں لوگوں نے پارٹی کی لاج رکھی، نواز  شریف اورشہباز شریف کی قیادت میں ملک کے دو بڑے مسئلوں کا حل کیا۔

رانا ثنااللّٰہ نے کہا کہ ملک پر 3ہزار 200  ارب روپے کے منصوبے لگے، نواز شریف پر کوئی ایک الزام نہیں لگا، نواز شریف نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی تو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

رہنما نون لیگ نے کہا کہ پنجاب میں 3ہزار 150 ارب کے منصوبے شہباز شریف کے دورمیں لگے، عمران خان نے تو 50 لاکھ گھر ، ایک کروڑ نوکریاں دینے کےجھوٹے وعدے کیے۔

تازہ ترین