• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہتے ہیں بجلی کی بچت ہو اور بجلی کے بلز بھی کم آئیں: شبلی فراز

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں بجلی کی بچت ہو اور بجلی کے بلز بھی کم آئیں۔

 گجرات میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عام پنکھا اگر 8 سے 9 گھنٹے روز چلتا ہے تو مہینے کا بل 950 روپے تک بنتا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ بجلی کے استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے پنکھوں کو اسٹار ریٹنگ جاری کررہے ہیں، صارفین اب ریٹنگ کو دیکھتے ہوئے پنکھے خرید سکیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ گرمیوں میں 60 سے 65 فیصد بجلی اے سی اور پنکھوں کے لیے استعمال ہوتی ہے، بجلی کی مصنوعات میں جدید ٹیکنالوجی سے بجلی کی بچت کی جاسکتی ہے۔

 شبلی فراز نے مزید کہا کہ بہتر ریٹنگ والے پنکھے بجلی کم استعمال کریں گے اور اس سے بچت بھی ہوگی۔

تازہ ترین