• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا میں اسکول کے بچوں کو 5 دن بعد کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا، ہیلتھ اتھارٹی

ویانا(نمائندہ جنگ) آسٹریا کی ہیلتھ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں 603 کلاس قرنطینہ میں ہیں۔ویانا ہیلتھ اتھارٹی اب اسکولوں کی دیکھ بھال کے مراکز اور کنڈرگارٹن میں قرنطینہ کو بھی مختصر کر رہا ہے۔ ویانا میں کل 603 اسکولوں کی کلاسیں پہلے ہی بند تھیں۔ ویانا ہیلتھ اتھارٹی کا وفاقی ہیلتھ فرمان جاری ہونے کے بعد اب اصول یہ طے پایا ہے کہ ویانا میں اب سکولوں کے بچوں اور کنڈرگارڈن کے بچوں کو صرف 5 دن کے بعد اپنا کورونا ٹیسٹ کراناہوگا۔

تازہ ترین