• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائر فائٹر کور کی قلت، مانچسٹر ائر پورٹ ایک گھنٹے کیلئے بند

مانچسٹر (علامہ عظیم جی) فائر فائٹر کور کی قلت کے باعث دنیا کے مصروف ترین مانچسٹر ائر پورٹ کو ایک گھنٹے کے لیے بند کردیا گیا، مانچسٹر ائر پورٹ کے لیے آنے والی تمام فلائٹس کو لندن ہیتھرو اور ایسٹ مڈ لینڈز کی طرف موڑ دیا گیا، اچانک ائر پورٹ کی بندش اور دیگر ہوائی اڈوں پر لینڈنگ کے باعث مسافروں کو ذہنی اذیت اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق ائر پورٹ کو اچانک بند کرنے کی وجہ فائر فائٹرز کور کی کمی بیان کی جارہی ہے، مسافروں کو ان کی فلائٹس سے متعلق آگاہ رکھنے کے لیے ویب سائٹ پر اطلاعات فراہم کی گئیں، 10بجے سے قبل مانچسٹر ائر پورٹ کو دوبارہ مسافروں کے لیے کھول دیا گیا، مسافروں نے حال ہی میں پاسپورٹ کنٹرول سے گزرنے کے لیے دو گھنٹے تک انتظار کی تکلیف اٹھانے کی شکایات کی تھیں جبکہ گزشتہ ہفتے ایک بزرگ مسافر اس وقت اچانک بے ہوش ہوگیا تھا، جب وہ ایک لمبی قطار میں کھڑا ہوکر اپنی باری آنے کا منتظر تھا، دنیا کے مصروف ترین ائر پورٹ پر عارضی بندش کے باعث بھی مسافروں کی بڑی تعداد کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا، یہ امر قابل ذکر ہے کہ کورونا بحران کے دوران مانچسٹر ائر پورٹ سمیت برطانیہ کے تمام ہوائی اڈوں کو پابندیوں کے باعث مسافروں کی کمی کے بعد شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ٹریول انڈسٹری سے وابستہ کاروباری افراد بھی سنگین مسائل سے دوچار ہیں۔ 
تازہ ترین