• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا: ویکسی نیشن سے انکار والوں کو بیروزگاری الاؤنس نہیں ملے گا، مارٹن کوچر

ویانا(اکرم باجوہ) وزیر محنت مارٹن کوچر نے اے ایم ایس کو حکم دیا ہے کہ حفاظتی ٹیکوں سے انکاری بے روزگاروں کو بیروزگاری کے فوائد سے روکا جائے۔ آسٹریا میں روزگار اور بیروزگاری الاؤنس کیلئے ویکسی نیشن کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔ بیروزگاری الاؤنس اور کام دینے والے محکمہ AMS کا کہنا ہے کہ نئے ملازمین کو کورونا کے خلاف ویکسین دی جائےگی۔لوئر آسٹریا میں لازمی ویکسینیشن یکم ستمبر سے پورے لانڈیسڈینسٹ میں نافذ ہے۔ وزیر محنت کا فرمان ہے کہ اب یہ ضوابط بے روزگاروں پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں جو اپنی آے ایم ایس کی اپوائنٹمنٹ پر جائیں گے ان سے کورونا ویکسین کا سرٹیفیکیٹ طلب کیا جائے گا۔نئے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ بے روزگار صرف اس وجہ سے نوکری سے انکار نہیں کر سکتا کہ ویکسینیشن لازمی ہے۔ بغیر ٹیکے لگے افراد جو درخواست سے انکار کرتے ہیں یا پھر نوکری کی پیشکش قبول نہیں کرتے انہیں چھ ہفتوں تک بے روزگاری کے فوائد سے روکا جا سکتا ہے۔ اے ایم ایس کو نئے ضابطے کے نتیجے میں پابندی کے کچھ معاملات کی توقع ہے۔ تاہم AMS ملازمت کے متلاشیوں سے ان کی ویکسینیشن کی حیثیت کے بارے میں پہلے نہیں پوچھتا تھا۔
تازہ ترین