• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا نے بہت سوں کی زندگی اتھل پتھل کردی، ڈیوک آف سسیکس

لندن(پی اے ) ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری نے کہاہےکہ کورونا نےبہت سے لوگوں کی زندگی اتھل پتھل کردی ، واریئر گیمز میں حصہ لینے والوں کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا اس تقریب میں ان کے ساتھ امریکی صدر جوبیڈن کی اہلیہ جل بیڈن ،وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور فشر ہائوس کے سی ای او کین فشر بھی موجود تھے۔انھوں نے کہا کہ واریئر گیمز سب سے پہلے 2014 میں لندن میں ہوئے تھے رواں سال ہمیں توقع تھی کہ یہ گیمز فلوریڈا کے شہر اورلانڈو میں ہوں گے لیکن کورونا کی وجہ سے یہ منسوخ کردئے گئے مجھے اس بات کا بہت افسوس ہے کہ ہم سب واریئرگیمز میں جمع نہیں ہوسکےجہاں ہمیں ہونا چاہئے تھا۔انھوں نے کہا کہ میں واریئر گیمز میں پہلی مرتبہ اپنی شرکت کے واقعہ کو فراموش نہیں کرسکتا اس میں شرکت سے مجھے Invictus گیمز کرانے کی تحریک ملی ،یہ گیمز کبھی نہ ہوتے اگر میں سے ہر ایک سے متاثر نہ ہوتا آپ نے اپنے ساتھیوں اور فیملیز اور سب کچھ محض ملک کی خدمت کرنے کیلئے چھوڑ دیں ۔انھوں نے کہا کہ یہ سب کچھ صرف جیتنے کیلئے ،میڈل حاصل کرنے کیلئے نہیں ہے جہاں تک ہم سب کا تعلق آپ کے بچے پہلے ہی جیت چکے ہیں۔انھوں نے کہا گیمز خواہ واریئر گیمز ہوں یا Invictus سب ہی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں یہ آپ کو اپنے وطن اور بیرون وطن انجام دی ہوئی خدمات کی یاد دلاتے ہیں یہ گیمز آپ کی جسمانی اور ذہنی فٹنس کیلئے ہوتے ہیں اور یہ صرف یونیفارم پہننے والوں کیلئے نہیں بلکہ آپ میں سے ہر ایک کیلئے اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ میں جانتاہوں کہ جس نے ایک دفعہ فوج میں خدمات انجام دیں وہ ہمیشہ خدمات انجام دیتا رہتا ہےاور یہ سلسلہ اس کی فیملی میں بھی چلتارہتاہے ۔ایونٹ کے آغاز پر ڈاکٹر بیڈن نے کہا کہ 20 سال قبل ہماری دنیا 9/11 کی وجہ سے لرز اٹھی تھی اور اس کے جھٹکے آج بھی جاری ہیں لیکن صدر کی حیثیت سےمیں نے 11 ستمبر کی یادگار پر حاضری دی تھی اور میں نے اس حاضری کے ذریعہ یہ یاد دلایاتھا کہ اس دن کے اس غیر انسانی عمل کے بعد بھی انسانیت فروغ پارہی ہے انھوں نے کہا کہ اصل میں ہمیں اپنی اقدار کا تحفظ کرنا چاہئے جب ہم نے دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر جنگ کا آغاز کیا تو جرات مرد اورعورتیں آگے آئیں اور انھوں نے کہا کہ ہم بھی جائیں گے اور ان میں ہیری آپ بھی شامل تھے آپ ایک سادہ سے اصول مل کر خدمت کرو مل کر پر عمل کرتے ہیں۔
تازہ ترین