• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اپنی معیشت کی پائیدار ترقی چاہتا ہے، ڈاکٹر ظہور احمد

سٹاک ہوم(کاشف عزیز بھٹہ) سفیر پاکستان برائے سویڈن و فن لینڈ ڈاکٹر ظہور احمد نے سٹاک ہوم میں ایشیا اور پیسفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نکلس کوورنسٹرم سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے سویڈن اورپاکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی مسائل کا احاطہ کیا گیا۔سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان اپنی معیشت کو پائیدار انداز میں ترقی دینا چاہتا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نکلس کوورنسٹرم نے کہا کہ سویڈن پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کی قدر کرتا ہے اور مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد نے نکلس کوورنسٹرم کو پاکستان کی ماحول دوست پالیسیوں اور موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنجز سےنمٹنے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان اپنی معیشت کو پائیدار انداز میں ترقی دیکر قابل تجدیدتوانائیوں کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ سفیر پاکستان نے نکلس کوورنسٹرم کو بتایا کہ پاکستان نے 2021 کے عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی کی ہے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ان مسائل کے تئیں پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نکلس کوورنسٹرم نے ماحول دوست پالیسیوں کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور سفیر پاکستان ڈاکٹرظہور احمد کو جون 2022 میں سٹاک ہوم+ 50 کانفرنس کی سویڈش میزبانی پر بریفنگ دی۔
تازہ ترین