• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر رجسٹرڈ کمرشل، صنعتی صارفین کیلئے بجلی،گیس مہنگی، 17فیصد تک اضافی ٹیکس

غیر رجسٹرڈ کمرشل، صنعتی صارفین کیلئے بجلی،گیس مہنگی، 17فیصد تک اضافی ٹیکس 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پروفیشنل شعبوں سے وابستہ نان فائلرز پر 5سے32 فیصد اضافی ٹیکس کے بعد بجلی اور گیس کے غیر رجسٹرڈ کمرشل اور صنعتی صارفین کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیا گیا۔

غیر رجسٹرڈ صنعتی و کمرشل صارفین کے بجلی و گیس کے بلوں پر سترہ فیصد تک اضافی ٹیکس عائد کردیا گیا، ماہانہ 10ہزار تک کے بل پر پانچ فیصد،20ہزار پر 7اور30ہزار پر 10فیصد اضافی ٹیکس لگے گا،ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

غیر رجسٹرڈ بجلی اور گیس کے کمرشل اور صنعتی صارفین پر ٹیکسوں کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا،غیر رجسٹرڈ صنعتی اور کمرشل صارفین کیلئے بجلی اور گیس مزید مہنگی کردی گئی۔

نان فائلرز صنعتی و کمرشل صارفین کے بجلی اور گیس کے بلوں پر پانچ سے سترہ فیصد اضافی ٹیکس عائد کردیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ دس ہزار روپے تک کے بل پر پانچ فیصد،دس سے بیس ہزار روپے کے بل پر سات فیصد اور بیس سے تیس ہزار روپے کے بل پر دس فیصد اضافی ٹیکس لگے گا۔

اسی طرح ماہانہ تیس سے چالیس ہزار روپے کے بل پر بارہ فیصد، چالیس سے پچاس ہزار روپے کے بل پر پندرہ فیصد جبکہ غیر رجسٹرڈ کمرشل صارفین کے ماہانہ پچاس ہزار روپے سے زیادہ کے بجلی اور گیس کے بلوں پر سترہ فیصد اضافی ٹیکس عائد ہوگا۔

تازہ ترین