• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنو فارم ویکسین 3 سال تک کے بچوں کیلئے بھی محفوظ

بیجنگ (اے پی پی) چین کی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین 3 سال تک کے بچوں کو لگانے کے لئے بھی قابل استعمال قرار دے دی گئی ویکسین بچوں میں ٹھوس مدافعتی ردعمل اور بالغ افراد جتنے وائرس کو ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز بناتی ہے۔ 

ایک طبی جریدے کی شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین سائنو فارم کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے کلینکل ٹرائلز کے نتائج میں سامنے آنے والے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ سائنو فارم کورونا ویکسین 3 سال تک کے بچوں کے لئے محفوظ ہے۔ 

رپورٹ میں کہا گیا کہ 2 خوراکوں والی یہ کورونا ویکسین بچوں میں ٹھوس مدافعتی ردعمل اور بالغ افراد جتنے وائرس کو ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز بناتی ہیں۔ اس سے قبل کورونا ویکسین سائینو فارم 3 سے 17 سال کی عمر کے رضاکاروں میں محفوظ ثابت ہوئی ہے ۔

تازہ ترین