• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناموس رسالت کیلئے یک جان ہوکر جد و جہد کرنا ہوگی، علماء

لاہور(خبر نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سبزہ زار لاہور کے زیراہتما م تحفظ ختم نبوت کانفرنس مینار پاکستان پر کامیاب کانفرنس کرنے پر اظہار تشکر کی تقریب دارالعلوم مدنیہ ملتان روڈ پر مولانا محب النبی کی صدارت میں ہوئی۔ تقریب میں مولانا عبدالرحمن، مولانا عزیز الرحمن ثانی، پیررضوان نفیس ،مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، ڈاکٹر عبدالواحد قریشی، مولانا عبدالنعیم، ، مولانا خالد محمود، مولانا عبدالشکوریوسف، مولانا ظہیراحمد قمرقاری محمدشفیق، قاری فضل الرحمن، حاجی محمدشفیق، مفتی محمدعثمان، مولانا حفیظ الرحمن، مولانا عبدالجبار سلفی، مفتی عبدالعظیم ترمذی، مولانا مفتی نظام الدین اشرفی، مولانا سعید وقار، مولانا سید عبداللہ شاہ، سمیع اللہ فاروقی، حامد بلوچ، محمدابراہیم سمیت سینکڑوں علماء اور کارکنان ختم نبوت نے شرکت کی۔ علماء نے کہاکہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس مینار پاکستان کی کامیابی پر ہم اپنے اللہ کروڑوں بار شکرادا کرتے ہیں ۔ مولانا علیم الدین شاکر نے کہا کہ پوری امت کو عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے یک جان ہو کر جد و جہد کرنا ہوگی ۔
تازہ ترین