• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی تحریک کے پارٹی انتخابات آج لاہور میں منعقد ہوں گے

ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کا انٹراپارٹی الیکشن آج مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوگا،جس میں مرکزی و صوبائی عہدوں کیلئے ووٹنگ ہوگی۔پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری کیلئے افتخار قریشی ایڈووکیٹ اورچوہدری علی رضا نت امیدوار ہیں۔الیکٹرول کالج کے مطابق ضلعی،تحصیلی اورپی پی حلقہ جات کے صدور اورجنرل سیکرٹریز انتخابات میں حصہ لینے کیلئے لاہور روانہ ہوگئے۔انتخابات کے بعدنومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری بھی آج ہی مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہو گی۔
تازہ ترین