• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر پی او نے سزاؤں کیخلاف اہلکاروں کی اپیلیں منظور کر لیں

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ملتان سید خرم علی نے محکمانہ سزاؤں کیخلاف پولیس افسران کی اپیلیں منظور کر لیں۔ سب انسپکٹر شبیر احمد ضلع خانیوال ایک سال سروس ضبطگی کے خلاف اپیل منظور کر لی گئی سب انسپکٹر محمد شفیع ضلع ملتان،سب انسپکٹر مشتاق احمد،سب انسپکٹر پرویز اخترکو جاری شوکاز پر وارننگ جاری کر دی گئی سب انسپکٹر مشتاق احمد ضلع ملتان کی اپیل پر اس کی تنزلی تنخواہ کی سزا ختم کر دی لیڈی سب انسپکٹر شبانہ سیف،سب انسپکٹر محمد حنیف،سب انسپکٹر رانا صابر کو جاری شوکاز تسلی بخش جواب پر داخل دفتر کر دیئے گئے۔
تازہ ترین