• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: JUI اور ANP کا مہنگائی کیخلاف احتجاج

ملک میں تیزی سے بڑھتی مہنگائی کے خلاف صوبۂ خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں 2 اہم جماعتوں جمعیت علمائے اسلام (جےیوآئی) ف اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔

صوبۂ خیبر پختون خوا کے ضلع چار سدہ میں جمعیت علمائے اسلام (جےیوآئی) ف کی جانب سے مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی گئی۔

جمعیت علمائے اسلام (جےیوآئی) ف کی جانب سے مہنگائی کے خلاف چار سدہ کے باچاخان چوک سے فاروقِ اعظم چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

دوسری جانب ڈی آئی خان میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے ٹانک اڈہ چوک پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

تازہ ترین