• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 افراد کی لاشیں ملیں، ٹینک میں گر کر معمر خاتون جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہ فیصل کالونی نمبر 4میں ندی سے نامعلوم شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش ملی، پولیس اور ایدھی بحری خدمات کےرضاکاروں نے لاش نکال کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے تھانے منتقل کی۔پولیس کے مطابق فوری شناخت نہیں ہو سکی عمر 30سے 35سال ہے، لیاقت آباد پل پر ٹریفک حادثےمیں 20سالہ ابوبکرہلاک ،18سالہ کامران زخمی ہوگیا، پرانا گولیمار ریکسل لین پل کے قریب سر پر وزنی چیز لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق متوفی کی فوری شناخت نہیں ہوسکی عمر 40 سال ہے۔ ملیر چیک پوسٹ نمبر 6پیٹرول پمپ کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے نامعلوم خاتون کوقتل کردیا گیا،جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی،پولیس کےمطابق متوفیہ کی شناخت نہیں ہو سکی، عمر 30 سال ہے۔ نیشنل ہائی وے دھابیجی کے قریب 20سالہ ہارون تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، اطلاع ملنے پرایدھی بحری خدمات کےرضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش نکال کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی تھانے منتقل کیا۔نیوکراچی نمبر 13اتوار بازار کے قریب 25سالہ عرفان کی لاش ملی، پولیس کے مطابق متوفی حلئے سے نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے ،بعد لاش سردخانے منتقل کرادی۔ بلدیہ ٹائون کے علاقے گلشن غازی بلاک سی میں گھر کے اندر سے ایک شخص کی چار پانچ روز پرانی لاش ملی، فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ۔مہران ٹاون میں واقع گھر میں زیر زمین پانی کے ٹینک میں گر کر 65سالہ خاتون بیگم جاں بحق ہوگئی ۔

تازہ ترین