• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کی تشکیل تعلیم سے ہی ممکن، یکساں قومی نصاب ضروری ہے، مقررین

کراچی (جنگ نیوز) مقررین نے کہا ہے کہ قوم کی تشکیل تعلیم سے ممکن ہے اور تعلیم کے لئے ملک میں ایک قومی نصاب ضروری ہے، علامہ اقبال نئی نسل کو ملک کی اساس سمجھتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار ہمدرد نونہال اسمبلی کراچی کے ماہانہ اجلاس ’تو شاہین ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں ‘ کے موضوع پر گزشتہ روز بیت الحکمہ آڈیٹوریم ، مدینتہ الحکمہ میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی معروف تجزیہ کار اور صحافی کرنل (ر) مختار احمد بٹ تھے۔ ہمدرد فاؤ نڈیشن پاکستان کی صدر سعدیہ راشد ، ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن اور رجسٹرار پرویز احمد میمن نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

تازہ ترین