• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر ریلی کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپوٹر) کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال غفار کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ، ریلی میں مرکزی رہنماء فردوس شمیم نقوی، رکن اسمبلی ارسلان تاج ، کراچی کے جنرل سیکریٹری سعید آفریدی سمیت کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کے کامیاب امیدوار بھی شریک ہوئے، علی زیدی نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ میرے حلقے میں الیکشن ہو مگر میں ووٹ کاسٹ کرنے نہ جاؤں میں نہیں گیا مگر پھر بھی مجھے نوٹس دیدیا گیا ،ووٹ دینا میرا جمہوری اور آئینی حق ہے کنٹونمنٹ الیکشن میں کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور جو لوگ الیکشن میں ناکام ہوئے انہیں حوصلہ کرنے کی امید دلاتا ہوں،فردوس شمیم نقوی نے خطاب میں کہا کہ ہم عوام کاشکریہ ادا کرنے آئے ہیں عوام نے لسانیت کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، پی ٹی آئی نے عوامی خدمت کا وعدہ کیا ہے ہم اپنے اس وعدے کو پورا کریں گے۔

تازہ ترین