• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ دوبارہ چھن جانے کو پوری طاقت سے روکیں گے، وسیم اکرم

نیویارک (این این آئی)نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ ہونے کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پوری طاقت سے ایک بار پھر کرکٹ کو چھن جانے سے روکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے 17 ستمبر کو پاکستان کے خلاف پہلے میچ سے قبل سکیورٹی وجوہات کو جواز بنا کر دورہ منسوخ کر دیا تھا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ ہمارے لیے کھیل سے بڑھ کر ہے، پوری طاقت سے ایک بار پھر کرکٹ کو چھن جانے سے روکیں گے۔سابق کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ دنیا کو ہمیں ایک موقع دینا چاہیے، دنیا ہماری سکیورٹی فورسز کی طاقت کا غلط اندازہ لگاتی ہے۔سابق کپتان نے کہاکہ کرکٹ ہمارے لیے کھیل سے بڑھ کر ہے، دنیا کو ہمیں ایک موقع دینا چاہیے۔

تازہ ترین