• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، کورونا ویکسین نہ لگوانے اور SOPs کی خلاف ورزی پر گرفتاری کا فیصلہ

کراچی (ایجنسیاں،نمائندہ جنگ)سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کی ویکسینیشن نہ کرانے والوں اور ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا ‏فیصلہ کیا ہے،ویکسین نہ لگوانے والے موٹر ویز پر سفر نہیں کرسکتے.

اسٹاف کی ویکسینیشن نہ کرانے پر بس سٹینڈز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس سیل کردیے جائیں گے، ‏محکمہ داخلہ سندھ نے این سی او سی کی ہدایت پر صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کر یے ہیں،ہدایات کی روشنی میں موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کیلئے کورونا ویکسینیشن 20ستمبر تک لازمی قرار دے دی گئی ہے.

ریل گاڑیوں، ہوم ‏ڈیلیوری سروس کے اسٹاف کیلئے کورونا ویکسینیشن کے بغیر سروس کی اجازت نہیں ہوگی، بس ‏سروسز کے اسٹاف کی ویکسینیشن نہ ہونے پر متعلقہ کمپنی کی بسوں اور اسٹینڈ کو سیل کردیا جائے گا، ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے عملے کی ویکسینیشن نہ ہونے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا ‏فیصلہ بھی کیا گیا ہے.

پاکستان میں مہلک عالمی وباء کوروناوائرس سے گزشتہ روز 71افراد جاں بحق ہوگئے،مریضوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر4.68فیصد رہ گئی، انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 27206تک پہنچ گئی،2580نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 63909تک ہوگئی ۔

تازہ ترین