• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاہلی موہری قدیمی آبادی سمیت ملحقہ علاقوں میں ایک ماہ سے پانی کی قلت

راولپنڈی (جنگ نیوز) ٹاہلی موہری قدیمی آبادی‘ جامع مسجد قدیمی اور اس سے ملحقہ سٹریٹ 14‘ 15‘ 16اور 17کے عوام گزشتہ ایک ماہ سے پانی کی بوند بوند کر ترس گئے۔ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ سے صرف 4کلومیٹر فاصلے پر آبادی کے مکین حکام کی بے حسی کا شکار ہیں۔ مہنگائی کے ستائے عوام پرائیویٹ ٹینکرز بلیک میں خریدنے کی استعداد نہیں رکھتے اور پانی کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ اُنہوں نے اسٹیشن کمانڈر اور کنٹونمنٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ پانی کا قلت کا فوری نوٹس لیکر اصلاح احوال کے احکامات جاری کئے جائیں۔
تازہ ترین