• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوحصار میں شکاری کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا نوٹس لیا جائے، جمعیت س

کوئٹہ(این این آئی)جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی امیرمولانا نجم الدین درویش،صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالقیوم میرزئی ،مصالحتی کمیٹی کے چیئرمین سردار نسیم ترین ،سیکرٹری جنرل حاجی میراحمد خان شاہوانی ،ضلع کوئٹہ کے سینئر نائب امیر قاری نعیم اللہ جلالی،جمعیت (س) کے صوبائی کنوینئر عبدالسلام کاکڑ، کریم خان خروٹی اوردیگر نے کہا ہے کہ نوحصار میں میں شکاری کتوں کے کاٹنے سے جمعیت (س) کے قائم مقام صوبائی امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی شدیدزخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوحصار میں ایک شخص کی طرف سے پالے گئے شکاری کتوں نے مولانا مفتی عبدالواحد پر حملہ کردیا جس سے وہ زخمی ہوگئے جس کی اطلاع نوحصار پولیس تھا نہ کو دیدی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکاری کتے آئے روز وہ شہریوں کو کاٹ کر زخمی کردیتے ہیں اس سے قبل بھی ان کتوں کے کاٹنے سے متعدد افرادزخمی ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت (س) نے ایف آئی آر درج کرنے کیلئے درخواست متعلقہ تھانے میں دیدی ہے لیکن تاحال ایف آئی آردرج کی گئی اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے، جس سے لگتا ہے کہ نوحصارانتظامیہ بے بس ہے حکومت فوری اسکا نوٹس لے۔
تازہ ترین