• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی،بی اے پی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے حق میں ہفتہ کو بی اے پی کے رہنماء داؤد شاہوانی ، ٹکری سجاد شاہوانی ، ملک اعجاز شاہوانی ، میر بیبرگ شاہوانی ، عدنان لہڑی و دیگر کی قیادت میں میاں غنڈی سے کوئٹہ پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے حق میں نعرہ بازی کی ، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بی اے پی کے رہنماء داؤد شاہوانی و دیگر نے کہا کہ اپوزیشن بلوچستان کی تعمیر و ترقی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر سازش کررہی ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی قیادت بلوچستان کی ضرورت ہے ، اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں بلوچستان کے تمام اضلاع میں جتنے ترقیاقی کام ہوئے ہیں تاریخ میں کبھی نہیں ہوئے بی اے پی اپنے قائد کی قیادت میں منظم و مستحکم ہے عوام کی مکمل حمایت وزیراعلیٰ کی مخلوط حکومت کیساتھ ہے۔
تازہ ترین