• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس پارٹی پر فائرنگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے کے الزام میں پولیس نے دوافرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیل کے مطابق دہلی گیٹ پولیس نے دوران گشت خونی برج چوک سے مشکوک موٹرسائیکل پر سواردوافرادکو روکھنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس میں اہلکار بال بال بچ گئے علاقے کے گھیراو کے بعد ایک ملزم کو گرفتارکرلیا جس کی شناخت خرم شہزاد کے نام سے ہوئی دوسراملزم مدثر اندھیرے کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیا ب ہوگیا۔
تازہ ترین