• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا منسوخ سیریز نیوزی لینڈ، نیوٹرل مقام پر کھیلنے سے انکار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ یا کسی اور ملک کے ساتھ ہوم سیریز نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کا آپشن مسترد کردیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے سال کرسمس کے بعد جب نیوزی لینڈ کی ٹیم دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹر نیشنل کھیلنے دوبارہ آتی ہے توممکن ہے کہ ان میچوں کے ساتھ موجودہ سیریز کے بقیہ آٹھ میچوں کو ایڈجسٹ کرکے پاکستان کے نقصان کا ازالہ کردیا جائے۔ ٹیسٹ میچ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ون ڈے میچ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کی نان اسٹاپ مصروفیت کے باعث حال ہی میں منسوخ ہونے والے آٹھ انٹر نیشنل میچوں کو ایڈجسٹ کرنا آسان نہیں ہوگا۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان نے کہا ہے کہ چیئرمین رمیز راجا نے نیوزی لینڈ کرکٹ کو خط لکھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایاہے لیکن انہوں نے خفیہ خط کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔ اتوار کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلیں گے ۔ کرکٹ ورلڈ کے ساتھ یک جہتی کے لئے کیا ہم آئی سی سی کے ساتھ معاملہ اٹھائیں گے نیوزی لینڈ بورڈ کو ٹیبل پر لائیں گے کیا یہ انصاف کی بات ہے کہ کسی ملک کے دورے پر پہنچ کر یک طرفہ فیصلہ کیا جائے یہ آئی سی سی ورلڈ کپ ہے کہ ہم جائیں کہ وہاں اور کھیل کر میچ جیتیں ہم ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں اور شائقین کے لئے کرکٹ کھیلنا ہے۔

تازہ ترین