• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاپ پاکستانی پلیئرز شامل، انٹرنیشنل کرکٹ کے ترسے پرستاروں کیلئے قومی ٹی 20 میلہ سجے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے تمام بڑے کھلاڑی جمعرات سے راولپنڈی میں شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے ترسے پرستاروں کیلئے میلہ 13 اکتوبر تک سجایا جائے گا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ قومی کھلاڑیوں کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میں معاونت فراہم کرے گا۔ میگا ایونٹ کے لیے اعلان کردہ پندرہ رکنی قومی اسکواڈ سمیت تینوں ریزرو کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں اپنی اپنی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی نمائندگی کریں گے۔ تماشائیوں کے لیے ایونٹ کا پہلا مرحلہ راولپنڈی اور دوسرا لاہور میں کھیلا جائے گا۔شائقین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 ستمبر تک 25 فیصد شائقین گراؤنڈ میں میچ دیکھ سکیں گے اور صرف ویکسینیٹڈ افراد کو میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔ذرائع کے مطابق 25 فیصد شائقین کی موجودگی کی شرح میں اضافے پر نظرثانی 28 ستمبر کو ہوگی۔تیرہ اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہونے والا مرحلہ 3 اکتوبر تک جاری رہے گا، جہاں کُل 18 میچز کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 6 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا، جہاں فائنل سمیت کُل 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے فائنلز 12 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ایونٹ میں سینٹرل پنجاب کی قیادت کریں گے۔ نائب کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاداب خان ٹورنامنٹ میں ناردرن کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔اوپنر امام الحق بلوچستان جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد ٹورنامنٹ میں سندھ کی قیادت کریں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ایونٹ کی دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا کی قیادت کریں گے۔ سدرن پنجاب کی کپتانی صہیب مقصود کے سپرد کی گئی ہے۔ شیڈول (دن کا پہلا میچ سہ پہر 3 جبکہ دوسرا شام 7:30 بجے شروع ہوگا)۔ پہلے دن بلوچستان بمقابلہ ناردرن اور خیبر پختونخوابمقابلہ سینٹرل پنجاب مدمقابل ہوں گی۔ اس دوران اویس ضیاء کی جگہ نوجوان کرکٹر محمد ابراہیم سینئر کو بلوچستان کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین