• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ پاکستان ختم ہونا افسوسناک،امید ہے اثرات دیرپا نہیں ہونگے، ولیمسن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے پاکستان کے دورے کو ختم کرنے دیرپا اثرات نہیں ہوں گے ۔ مجھے تفصیلات کا زیادہ علم نہیں ہے یہ سب اچانک ہوا ہے۔کھلاڑیوں کی حفاظت کی بڑی اہمیت ہوتی ہے اور جب حکومت کی طرف پیغامات ملیں صورتحال کھلاڑیوں سے اوپر چلی جاتی ہے۔ کھلاڑی گرائونڈ جانے کے لیے تیار تھے سب اچانک ہوا ۔ جلد پاکستان میں کرکٹ ہو گی ۔ اگرچہ یہ سب اچانک ہوا لیکن اس پر بہت افسوس ہے ۔ پیر کو ایک انٹر ویو میں کین ولیم سن نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کو بہت سپورٹ کیا جاتا ہے بہت جوش وخروش پایاجاتا ہے ۔ میں دبئی میں بھارتی لیگ کے لئے موجود ہوں صورتحال کے بارے جاننے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت زیادہ شوق پایاجاتا ہے، دوسرے ممالک کی طرح یہاں بھی انٹرنیشنل کرکٹ کی ضرورت ہے۔ مجھے بڑا اچھا لگا تھا کہ وہاں سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ ہماری ٹیم بھی پاکستانی سیریز کی شدت سے منتظر تھی۔

تازہ ترین