• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر گل بلوچستان کا اسسٹنٹ کوچ نہ بنائے جانے پر پی سی بی سے ناراض

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ افسر نے اپنے ساتھ کھیلنےاور قریبی تصور کئے جانے والے راج ہنس کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کرادیا جس سے عمر گل شدید ناراض ہیں۔ عمر گل نے سوشل میڈیا پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجاکو مخاطب کرکے پیغام دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہپی سی بی میں پروفیشنل ازم کا فقدان ہے جس میں میرا دل ٹوٹ گیا ہے۔ میں نے تمام طریقہ کار مکمل کیا ۔گرانٹ بریڈ برن نے مجھے یقین دلایا تھاکہ میرا نام بلوچستان ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے لئے تجویز کیا گیا ہے ۔ پھر مجھے کوئی اطلاع نہیں دی گئی، اب پتہ چلا ہے کہ راج ہنس کو ترجیح دے دی گئی ہے ۔پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے رکن اور سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر نے کہا ہے کہ بلوچستان ٹیم کے ساتھ وابستہ ہونے کے لئے ایک ہفتہ انتظار کیا ۔ اپنی دیگر کمٹ منٹس منسوخ کیں لیکن مجھے کوچ مقرر نہیں کیا گیا۔ پیر کو سوشل میڈیا پر عمر گل نے شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ادارےکی جانب سے یہ مکمل طور پر غیر اخلاقی ہے ۔ مجھے نہیں علم کہ کبھی یہاں چیزیں تبدیل ہوں گی۔

تازہ ترین