• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راکھی ساونت کا مذاق اڑانے پر ان کے شوہر بھارتی سیاستدان پر برہم

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ کی ڈراما کوئین راکھی ساونت کا مذاق اڑانے پر ان کے شوہر رتیش نے بھارتی سیاستدان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چندروز قبل بھارتی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے ترجمان راگھو چڈھا نے سیاستدان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو پنجاب کی سیاست کی راکھی ساونت کہا تھا۔راکھی ساونت نے سیاستدان راگھو کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھ سے اور میرے نام سے دور رہو۔ یہ معاملہ بھارت میں اب ایک تنازع کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ اور بہت سے لوگ راکھی کی حمایت میں میدان میں آئے ہیں جن میں راکھی ساونت کے شوہر بھی شامل ہیں۔گزشتہ روز راکھی ساونت نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر اپنے شوہر کے ٹوئٹ کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں وہ سیاستدان راگھو چڈھا پر برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔ انہوں نے لکھا اپنے سیاسی مفادات کے لیے کسی کی زاتی زندگی خراب نہ کریں۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا اپنے ایم ایل اے کو تعلیم دیجئے اگر میں نے انہیں سبق پڑھایا تو کہیں بھی آپ دکھائی نہیں دیں گے۔

تازہ ترین