• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ اور دیگر واقعات میں 5 افراد جاں بحق، ایک شخص کی لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں 5افراد جاں بحق ،ایک شخص کی لاش ملی ،تفصیلات کے مطابق وائرلیس گیٹ گولڈن ٹائون کے قریب کرنٹ لگنے سے 35 سالہ محمد عمران جاں بحق ہو گیا، مچھر کالونی الفلاح چوک کے قریب کام کے دوران دیوار کا ملبہ گرنے سے مزدور 50 سالہ بدر خاں جاں بحق ہو گیا،نارتھ ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے لال محمد جاں بحق ہو گیا، گلستان جوہر بلاک 8 نجی اسکول کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی،پولیس کے مطابق متوفی نشےکاعادی تھا ،جس کی شناخت نہیں ہو سکی عمر32 سال ہے،کورنگی اللہ والی مسجد کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے36سالہ جمعہ جاں بحق ہوگیا،یونیورسٹی روڈ موسمیات کے قریب مسلح ملزمان نےڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ کرکے 21 سالہ عمیر بٹ کو قتل کر دیا، پولیس کے مطابق مقتول سڑک کنارےپھل خریدنے کے لیے رکا تھا۔

تازہ ترین