• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کی ناراضی ختم کرنے کیلئے امریکہ اور برطانیہ نے کوششیں شروع کردیں

برطانیہ ،پیر س ،واشنگٹن ،لندن (این این آئی)آسٹریلیا کو آبدوزوں کی فروخت کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد جنم لینے والے تنازع کے دوران فرانس کی ناراضی کو ختم کرنے کیلئے امریکہ اور برطانیہ نے کوششیں شروع کی ہیں۔خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون سے جلد بات کرنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے نئے دفاعی معاہدے کے بارے میں کہا ہے کہ اس کا مطلب کسی کو اتحاد سے نکالنا نہیں، اور ایسا کچھ نہیں ہوا جس پر کسی کو پریشان ہونا چاہئے خاص طور پر ہمارے فرانسیسی دوستوں کو۔فرانسیسی حکومت کے ترجمان گبریل اٹل نے بتایا ہے کہ امریکی صدر نے صدر میکرون سے بات کرنے کی درخواست کی ہے جو ’آنے والے دنوں میں‘ ممکن ہوگی۔فرانس کی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ’ہم وضاحت چاہتے ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’امریکہ کو اس بات کا جواب دینا ہوگا جو دیئے گئے ʼایک بڑے دھوکے کی طرح نظر آ رہا ہے۔

تازہ ترین