• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ لندن میں اینٹی سیمیٹک ابیوز میں چار افراد چارج

لندن (پی اے) نارتھ لندن میں چلتی کار سے مبینہ اینٹی سیمیٹک ابیوز اور منافرت پر مبنی الفاظ استعمال کرنے پر چار افراد کو چارج کر دیا گیا۔ انہوں نے ایک کانوائے کے گرد ڈرائیو کرتے ہوئے مبینہ طور پر اشتعال انگیز نعرے بازی کی تھی۔ بلیک برن لنکا شائر سے تعلق رکھنے والے تمام افراد پر ایسے دھمکی آمیز ابیوسیو یا توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جس سے نسلی منافرت بڑھ سکتی ہے۔ ان میں پرنگل سٹریٹ سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ محمد افتخار حنیف ، ریویج روڈ کے 24 سالہ جواد حسین، پرنگل سٹریٹ کے 25 سالہ آصف علی اور لیمنگٹن روڈ کے 25 سالہ عادل موٹا کو 16 ستمبر کو پوسٹل ریکوزیشن کے ذریعے چارج کیا گیا اور وہ 6 اکتوبر کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ میں پیش ہوں گے۔ یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 16 مئی کو سینٹ جان وڈ نارتھ لندن میں فلسطینی جھنڈوں والے ایک کانوائے کے حصے کے طور پر سفر کرتے ہوئے انہوں نے اینٹی سیمیٹک زیان استعمال کی تھی۔ مبینہ واقعہ لندن سمیت برطانیہ و آئرلینڈ بھر کے دیگر شہروں میں فلسطین کی حمایت کے سلسلے میں ہونے والے مظاہروں کے موقع پر پیش آیا تھا۔

تازہ ترین