• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

EU کا جمہوریت و انسانی حقوق کیلئے مزید119.5 ملین یورو کا اعلان

برسلز (حافظ انیب راشد) یورپین یونین نے جمہوریت اور انسانی حقوق کیلئے مزید 119.5 ملین یورو کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یورپین کمیشن کے مطابق 2021 کے بین الاقوامی ہفتہ جمہوریت کے بعد یورپین یونین نے 2021 میں دنیا بھر میں جمہوریت اورانسانی حقوق کیلئے مضبوط یورپی حمایت کو بڑھانے کیلئے 119.5 ملین مالیت کے 5 اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ان رقوم میں سے 5 ملین ڈیموکریسی سپورٹ الائنس، 4 اعشاریہ 8 ملین اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر جبکہ باقی 100.8 ملین یورو دنیا کے 116 پارٹنر ممالک میں مقامی سول سوسائٹی تنظیموں، جمہوریت کے کارکنوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کی مدد کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔ یورپین کمیشن کے مطابق اس کے علاوہ 4.9 ملین پاؤنڈ کی رقم انسانی حقوق کی تعلیم میں علاقائی اور عالمی تعاون کو آگے بڑھانے کیلئے بنائے گئے دنیا کی 100 یونیورسٹیوں کے گلوبل کیمپس آف ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت ماسٹر پروگرام شروع کرنے کیلئے بھی فراہم کی جائے گی۔

تازہ ترین