• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویڈن کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کا مزید فروغ چاہتے ہیں، ظہور احمد

سٹاک ہوم (کاشف عزیز بھٹہ)سویڈن کے بادشاہ کارل گستاف کی خصوصی دعوت پر سفیر پاکستان سویڈن و فن لینڈ ڈاکٹر ظہور احمد نے سٹاک ہوم کے شاہی محل میں سویڈن کے بادشاہ کنگ کارل گستاف کے ساتھ ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور سویڈن کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے ۔ ملاقات میں سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد نے کہا کہ پاکستان، سویڈن کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مختلف شعبوں بشمول اعلیٰ تعلیم ،پیشہ ورانہ تربیت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، قابل تجدید توانائی ، تجارت، سرمایہ کاری ، سیاحت اور ماحولیات کے منصوبوں میں تعلقات کومزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ سفیر پاکستان نے موجودہ پاکستانی حکومت اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے شروع کی گئی ماحول دوست پالیسیوں، صنفی مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی کی کوششوں کے بارے میں بھی سویڈن کے بادشاہ کارل گستاف کو آگاہ کیا جس پر بادشاہ کارل گستاف نے پاکستانی سفیر اورحکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا اورپاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین