• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو یارک کی بلند عمارتوں سے ٹکرا کرسیکڑوں پرندے ہلاک

نیو یارک( نیوز ڈیسک)نیویارک سے نقل مکانی کرنے والے سیکڑوں پرندے نیو یارک شہر کے گلاس ٹاور سے ٹکرا کر ہلاک ہو گئے،فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کنزرویشن اینڈ سائنس کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کیٹلین پارکنز کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ایویان پرندے کی ہلاکت کی شرح سب سے زیادہ تھی۔ نیویارک کے علاقے مین ہیٹن کی بلند و بالا عمارتیں مسلسل مسئلہ ہیں۔پارکنز نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ طوفان کی وجہ سے پرندے نیچے کی طرف آئے اور بے سمت ہو گئے۔
تازہ ترین