• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈ لسٹ کا خاتمہ، مسافروں کی طرف سے بکنگ کا سلسلہ بڑھ گیا

مانچسٹر (علامہ عظیم جی) حکومت برطانیہ کی طرف سے مختلف ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکالے جانے اور سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان ہوتے ہی چھٹیاں گزارنے کے خواہشمند مسافروں کی طرف سے بکنگ کا سلسلہ بڑھ گیا ہے، سرکاری اعلان کے بعد ٹریول ایجنٹس سے مسافروں کے روابط میں تیزی آگئی ہے، باور کیا جارہا ہے کہ پابندیوں میں نرمی کے بعد حالیہ ہفتہ سال کا مصروف دورانیہ ہوسکتا ہے، اکتوبر کے نصف مدتی دوروں کی مانگ اگست کے مقابلے میں تین گنا زیادہ تھی کیونکہ فرمز نے قیمتوں میں کمی کی، ریڈلسٹ سے نکالے گئے ممالک ترکی اور مالدیپ کا شمار انتہائی مطلوب مقامات میں ہوتا ہے، سیاحوں کی بڑی تعداد چھٹیاں گزارنے اور تفریح کیلئے ان ممالک کا رخ کرتی ہے کیونکہ یہاں اب کورونا کی شرح کم ہے ،ریڈلسٹ سے نکالے جانے والے ممالک کے سفر کیلئے اب مسافروں کو قرنطین کی پابندی نہیں ہوگی اور نہ ہی مہنگے پی سی آر ٹیسٹ کیلئے ادائیگی کرنا پڑے گی کیونکہ پی سی آر ٹیسٹ کی جگہ بھی متبادل آسان ٹیسٹ لانے کا اعلان کیا جاچکا ہے ،مسافروں کو واپسی کے دو دن کے اندر صرف ایک سستا لیٹرل فلو ٹیسٹ لینے کی ضرورت ہوگی یوں ان کی سفری لاگت میں نمایاں کمی آئے گی۔ ریڈلسٹ میں شامل ممالک کے مسافروں کو ہوٹلوں میں قیام کیلئے بھاری اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے تھے ۔
تازہ ترین