• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلور ملز مالکان کا مطالبات ماننے کیلئے 5 دن کا الٹی میٹم

اسلام آباد (حنیف خالد) پنجاب کی ایک ہزار بیس فلور ملوں نے 25ستمبر تک سرکاری گندم خریدنے سے انکار کر دیا ہے اور الٹی میٹم دیا ہے کہ اگر آنے والے ہفتہ کے دن تک حکومت نے سب سے بڑے سٹیک ہولڈروں (فلور ملز مالکان کی ایسوسی ایشن کے ساتھ بیٹھ کر انکے ایشوز کو حل نہ کیا تو پچیس ستمبر کے بعد اٹک سے رحیم یار خان تک ساری فلور ملیں غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر چلی جائینگیالٹی میٹم کی معیاد ختم ہونے تک آٹے کی قیمت نہیں بڑھائینگے‘۔ 

پیر کو پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی دفتر لاہور میں سینکڑوں فلور ملز مالکان اکٹھے ہوئے۔ 

تمام مقررین نے حکومت کی 1950روپے فی چالیس کلو گرام سرکاری گندم کی اجرائی پالیسی کو نامنظور کر دیا۔ 

سبھی نے حکومت کی طرف سے جس معاہدے پر دستخط کرنے کیلئے فلور ملز مالکان کو کہا گیا اُس معاہدے پر بھی ایسوسی ایشن نے گہرے تحفظات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین