• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن کے میئر کا راحت فتح علی خان سے اظہار تشکر

لندن(مرتضیٰ علی شاہ) لندن کے میئر صادق خان نے پاکستانی گلوکار استاد راحت فتح علی خان کو ایک لیجنڈ فنکار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے فن کےذریعے چار نسلوں کوایک ساتھ اکٹھا کیا ہے،صادق خان نے راحت فتح علی خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد انہوں نے مسلمانوں، ہندوؤں، عیسائیوں اور سکھوں،پاکستانیوں اور بھارتی شہریوں میں مشرقی موسیقی اور شاعری کے زرئعے محبت بانٹی، جیو سے گفتگو کرتے ہوئے لندن کے میئر کا کہنا تھا کہ راحت علی خان کا فل شو اس بات کا ثبوت ہے کہ لندن سب کے لئے کھلا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے لگی پابندیوں کی وجہ سےہم سب نے راحت فتح علی خان کی کمی بہت شدت سے محصوص کی۔

تازہ ترین