• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکردو کے قریب سنگ مرمر کی قدیم صلیب دریافت، پاپائے روم کے نمائندے پاکستان آئیں گے

کراچی(سید محمد عسکری) پاپائے روم کے نمائندے فادر روبرٹ ماہرین کے ہمراہ اسکردو کے قریب دریافت کی گئی قدیم سنگ مر مر کی صلیب کا جائزہ لینے کے لیے 14ستمبر کو اسکردو پہنچیں گے۔ بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے جنگ کو بتایا کہ فادر روبرٹ میک کولوچ، نیشنل کیتھولک انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے شعبہ چرچ ہسٹری کے لیکچرار گلشن برکت، الزبتھ اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ایرک سراجقدیم سنگ مر مر کی صلیب کا جائزہ لینے آئیں گے۔ انھوں نے بتایا کہسکردو سے دریا سندھ کے دوسرے پار بارہکلومیٹر دور موضع کواردو میں ایک ’صلیب نما‘ سنگ مرمر کی دریافت کے بعد دنیا بھر کے 90اخبارات میں اس کی خبر شائع ہوئی اور پاکستان کا نام روشن ہوا۔یہ مضبوط صلیب پہاڑی پر موجود ہے جو چھ سے سات فٹ لمبیاور چوڑی اور قریباً چار ٹن وزنی ہے جو سنگِ مرمر ہے اورصلیب کی شکل میں تراشیگئی ہے اور اسےایک ہزار یا بارہ سو سال قبل اس پہاری پر نصب کی گئی ہے۔

تازہ ترین