• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مال بردار ٹرین کی بوگی روہڑی اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی

سکھر (بیورورپورٹ ) روہڑی ریلوے اسٹیشن اور نزدیکی علاقے میں ٹرینوں کی بوگیاں ٹریک سے اترنے کا سلسلہ نہ تھم سکا، حادثات کے باعث ریلوے کو مسلسل ٹریک اور بوگیوں کی خرابی کی صورت میں مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، گزشتہ روز بھی لاہورسے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین کی ایک بوگی روہڑی اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی جس کے باعث کراچی آنے والا ڈاؤن ٹریک بلاک ہوگیا، امدادی کاروائیوں مکمل کرنے کے تین گھنٹے بعد ٹریک بحال کردیا گیا۔

تازہ ترین