اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے ترجمان اور معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو ملنے والے تحفے رکھنا مقصود ہو تو اس کی رقم جمع کرائی جاتی ہے۔پیر کو اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم کو ملنے والے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے جاتے ہیں اور کوئی تحفہ پاس رکھنا مقصود ہو تو پیسے خزانے میں جمع کرائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں تحفے کے لئے 15فیصدتک رقم جمع کرائی جاتی تھی لیکن تحریک انصاف کی حکومت میں تحفے کی رقم 50فیصد جمع کرائی جاتی ہے، ماضی کی طرح تحائف غائب نہیں ہوتے۔