• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹو ڈس ایبل سرنجز کی درآمد اور ان کے خام پر 31 دسمبر تک ٹیکس چھوٹ

ااسلام آباد (نمائندہ جنگ)آٹو ڈس ایبل سرنجز کی درآمد پر 30جون 2022 تک ٹیکس چھوٹ کی وفاقی وزارت صحت کی تجویز مسترد کردی گئی-صدارتی آرڈیننس کے تحت آٹو ڈس ایبل سرنجز کی درآمد اور ان کے خام پر 31دسمبر2021 تک ٹیکس چھوٹ دیدی گئی ہے۔ذرا ئع کے مطابق وفاقی وزارت صحت نے ٹیکس چھوٹ 30جون 2022 تک مانگی تھی لیکن ایف بی آر نے 30جون 2022 تک ٹیکس چھوٹ کی مخالفت اور ٹیکس چھوٹ31 دسمبر 2021 تک دینے کی تجویز دی تھی-حکومتی ذ رائع کے مطابق ملک میں روایتی سرنجز کی بجائے آٹو ڈس ایبل سرنجز کے استعمال کو فروغ دینے کے اقدامات کے تحت ٹیکس چھوٹ دی گئی ،کیونکہ روایتی سرنجز کے دوبارہ استعمال سے ہیپاٹائٹس جیسی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔

تازہ ترین