• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، صوبائی حکومت NICVD اور ضلعی اسپتالوں کا بجٹ بتائے

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے این آئی سی وی ڈی میں مبینہ اربوں کی کرپشن سے متعلق انتظامیہ کیخلاف درخواست پر این آئی سی وی ڈی اوردیگر اسپتالوں کو بجٹ موازنے کے ساتھ طلب کرلیاہے،عدالت نے ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسٹرکٹ اسپتالوں کا بھی بجٹ پیش کیا جائے۔ عدالت نے سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری خزانہ کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل بینچ نے این آئی سی وی ڈی میں مبینہ اربوں کی کرپشن سے متعلق انتظامیہ کے خلاف برطرف ڈاکٹر طارق شیخ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا اسپتال میں پرائیویٹ پریکٹس کی اجازت کیسے دیدی گئی؟ وکیل ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایان میمن نے موقف دیا کہ سندھ حکومت نے ایکٹ کے تحت اجازت دی ہے۔ پرائیویٹ پریکٹس کی آمدنی کا 70 فیصد اسپتال، 30 فیصد ڈاکٹر کو جاتا ہے۔

تازہ ترین