• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر داماد نے جائیداد کی خاطر ساس کو قتل کردیا

قائم پور(نامہ نگار) نواحی موضع چوڈیا کی نسیم مائی نے ڈیڑھ سال قبل اپنی اکلوتی بیٹی انوربی بی کی شادی محمد عامر سے گھر داماد کی شرط پر کر دی۔گزشتہ کئی دنوں سے ساس اور داماد کے درمیان کشیدگی بھی بنی ہوئی تھی گزشتہ سے پیوستہ روز داماد عامر اپنی ساس کو کام کے بہانے دریا کی طرف لے گیا اور چکری کے مقام پرساس کا گلا دبا کرقتل کرکے زمین میں دبا کر واپس آ گیا ۔ایک دن گزرنے کے بعد مقتولہ کے بھائی عاشق حسین کو تشویش ہوئی تو اس نے بہن کی تلاش شروع کردی اس دوران عامر کی مشکوک حرکات کو دیکھ کرعاشق حسین نے پولیس تھانہ قائم پور کو اطلاع دی۔جس پر پولیس نے ملزم عامر کو گرفتارکرلیا اور دوران تفتیش ملزم نے اقبال جرم کرکے لاش برآمد کروا دی۔

تازہ ترین